مانسہرہ میں بس کھائی میں جا گری، متعدد افراد جاں بحق

Aug 26, 2023 | 06:21 PM

مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مانسہرہ میں مسافر کھائی میں گرنے سے 6 افرادجاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ مانسہرہ کے علاقےہاتھی میرا میں پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں و لاشوں کو کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی جائیں گی۔

مزیدخبریں