بنگلہ دیش میں سیلاب سے 5 ملین افراد متاثر ، بھارت کو قصور وار قرار دے دیا گیا

بنگلہ دیش میں سیلاب سے 5 ملین افراد متاثر ، بھارت کو قصور وار قرار دے دیا گیا
بنگلہ دیش میں سیلاب سے 5 ملین افراد متاثر ، بھارت کو قصور وار قرار دے دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش میں آنے والے سیلاب سے52 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے اور 20 شہری جاں بحق ہوگئے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سیلاب بھارت کی جانب سے ڈیموں کے دروازے کھولے جانے کی وجہ سے آیا ہے جبکہ نئی دہلی نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے اس حوالے سے کہا کہ ہم نے پڑوسی ممالک سے بات شروع کردی ہے کہ مستقبل میں سیلاب کی صورت حال سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی فوری بحالی یقینی  بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جاچکے ہیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ  اگر مون سون کی بارشیں جاری رہیں تو ملک میں سیلابی صورت حال برقرار رہ سکتی ہے کیونکہ دریاؤں میں پانی کی سطح آہستہ آہستہ بلند ہو رہی ہے۔