بھارتی فوج کی پاکستان کی حدود میں گرنے والے سرویلنس ڈرون کی واپسی کیلئے منتیں 

بھارتی فوج کی پاکستان کی حدود میں گرنے والے سرویلنس ڈرون کی واپسی کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                     نئی دہلی (آن لائن)بھارتی فوج کے زیر استعمال سرویلنس ڈرون غلطی سے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پار کرکے پا کستا نی حدود میں داخل ہوگیا، جس پر بھارت کی چیخیں نکل گئی ہیں اور اب بھارتی حکام پاکستان سے اپنا ڈرون واپس مانگ رہے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی فوج نے بتایا ڈرون بھمبر گلی کے علاقے میں ایک ٹیسٹ ٹریننگ پر محو پرواز تھا، تکنیکی مسئلے کی وجہ سے آپریٹر اس کا کنٹرول کھو بیٹھا اور ڈرون ایل او سی کے دوسری طرف جا گرا۔ منی ڈرون ’بھارتی علاقے کے اندر‘ تربیتی مشن پر تھا۔میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے بیان میں کہا وہ ڈرون پاکستانی فوجیوں کو ملا جسے انہوں نے قبضے میں لے لیا۔بھارتی فوج نے کہا ہے انہوں نے پاکستانی فوج کو ڈرون واپس کرنے کیلئے ہاٹ لائن پر پیغام بھیجا تھا۔ 

بھارتی ڈرون

مزید :

صفحہ اول -