قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، 23 نکاتی ایجنڈا جا ری

  قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، 23 نکاتی ایجنڈا جا ری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس آج 26 اگست کو ہوگا، اجلاس کا 23 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، جس میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل اور دیگر کے علاوہ الیکٹرونک کرائم کی روک تھام کے لیے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ بھی شامل کرلی گئی ہے۔قومی اسمبلی سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایوان کے اجلاس میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل2024 کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا جا ئے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کریں گے۔اعلامیہ کے مطابق الیکٹرونک کرائم کی روک تھام کے لیے قانون پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ بھی ایجنڈے میں شامل کرلی گئی ہے، ٹیلی کمیونکیشن ایپلٹ ٹربیونل کے قیام سے متعلق بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی جائیگی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن امین الحق ٹیلی کمیونکیشن ایپلیٹ ٹربیونل بل 2024 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔

قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -