اسلام آباد کے بعد پی ٹی آئی نے لاہور جلسہ بھی ملتوی کردیا
لاہور(آن لائن)اسلام آباد کا جلسہ ملتوی کرنے کے 3 روز بعد پاکستان پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں 27 اگست کا جلسہ بھی ملتوی کردیا۔ سیکریٹری اطلاعات شوکت بسرا نے کہا تحریک انصاف لاہور میں جلسہ 8 ستمبر کے اسلام آباد جلسے کے بعد کریگی، تحریک انصاف تمام تر توجہ اسلام آباد جلسے پر رکھے گی، اسلام آباد کے بعد لاہور جلسے کی تاریخ کا اعلا ن کیا جائیگا۔قبل ازیں اسلام آباد کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لاہور کا 27 اگست والا جلسہ بھی ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے باضابطہ اجازت نہیں ملی تھی، پارٹی رہنماؤں میں اختلافات کے باعث جلسے کی تیاریاں بھی نہیں ہوسکی تھیں۔
جلسہ ملتوی