الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کی سماعت کل ہوگی

    الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کی سماعت کل ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کی سماعت الیکشن کمیشن مین کل منگل کو ہوگی۔پی ٹی آئی کے نئے وکیل عزیز بھنڈاری پارٹی کی وکالت کریں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کل منگل کو ہوگی پی ٹی آئی کی جانب سے کیس میں وکالت کرنے والے بیرسٹر سینیٹر  علی ظفر کی جگہ پر نئے وکیل عزیر بھنڈاری پیش ہونگے واضح رہے کہ الیکشن کمیشن دو مرتبہ پی ٹی آئی کے ا نٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دے چکا ہے اور مارچ 2024میں ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی الیکشن کمیشن نے اعتراضات دائر کر رکھے ہیں۔

سماعت کل

مزید :

صفحہ اول -