پارلیمنٹ کے پاس مبہم آئینی دفعات میں ترمیم کا اختیار ہے: مصدق ملک
لاہور(این این آئی)وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے پاس مبہم آئینی دفعات کو ترمیم کے ذریعے واضح کرنے کی ذمہ داری اور اختیار ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں ملک کو صحیح راستے پر گامزن رکھنے کیلئے ترامیم ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرز سیاست پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کی عملداری کو چیلنج کرنا اور ریاستی اداروں پر حملہ کرنا پی ٹی آئی کا ریکارڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے پیش نظر اس طرح کے ہجوم کو روکنا حکومت کا حق ہے۔
مصدق ملک