آئینی ترامیم قوم کے مفاد میں ہوئیں تو ساتھ دینگے: محمود اچکزئی 

  آئینی ترامیم قوم کے مفاد میں ہوئیں تو ساتھ دینگے: محمود اچکزئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        مردان(این این آئی)پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمودخان اچکزئی نے کہاہے کہ آئینی ترامیم قوم کی مفاد میں ہوئیں تو ساتھ دیں گے،چیف جسٹس سمیت کسی ایکسٹینشن نہیں دینی چاہیے۔مردان پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے محمودخان اچکزئی نے کہاکہ 8فروری کے انتخابات میں ملک بھر میں پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی تھی لیکن بدقسمتی سے انہیں ان کا حق نہیں دیاگیا، شہبازشریف وزیراعظم بنا بیٹھا ہے۔انہوں نے کہاکہ زور وزبردست سے ملک نہیں چلتا ہمیں کھولے دل سے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ 1970 میں انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے،اس لئے ماضی کے تلخ تجربات کو دہرانے سے گریز کیاجائے۔محموداچکزئی نے کہاکہ عمران خان اس وقت پاپولر لیڈرہے، پاکستان کو چلانے کیلئے آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ تسلیم کرناہوگا مگر سیاسی جماعتوں نے پارٹی فنڈنگ کے نام پر رشوت کا بازار گرم کیاہے جو زیادہ دولت دیتاہے وہی شخص پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات صرف 9مئی کی نہیں باقی معاملات کی بھی ہونی چاہئے کیونکہ پاکستان کے تمام مسائل اندرونی ہے،قوم کو بھیڑ بکریوں کی طرح نوچ رہاہے۔محموداچکزئی نے کہاکہ پاکستان کی وسائل پر دنیا کی نظریں ہیں،اس کیلئے بڑی جنگ مسلط کرنے کی سازش ہورہی ہے ان مست سانڈوں کے جنگ کو ہرصورت روکنا ہوگا۔

محموداچکزئی

مزید :

صفحہ اول -