راولپنڈی اڈیالہ جیل میں چند ہی دنوں کے بعد مزید 3افسران تبدیل
راولپنڈی(آن لائن) راولپنڈی اڈیالہ جیل میں چند ہی دنوں کے بعد مزید 3افسران کو تبدیل کردیاگیا،ایڈیشنل سپرٹینڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ افتاب احمد تبدیل،محکمہ جیل خانہ جات کے افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آفتاب احمد کو سکیورٹی آفیسر پنجاب پرزن سٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال تعینات کر دیا گیا ،لیڈی ڈپٹی سپرٹینڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ ثمرا جبین کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ اسی طرح ثمرا جبین کو ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ایجوکیشن ریجنل افس بہاولپور تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈپٹی سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی مظہر اقبال اسلم کو بھی تبدیل کر کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ایجوکیشن ریجنل آفس ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا۔
افسران تبدیل