پی ٹی آئی کے مستعفی وزیر کا اپنی حکومت کے خلاف جلسے کا اعلان
پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا کے سابق وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان نے کھل کر کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے، مستفعی صوبائی وزیر شکیل خان نے عمران خان سے ملاقات کا وقت نہ ملنے پر ملاکنڈ میں جلسہ کا اعلان کر دیا۔سابق صوبائی وزیر نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مالاکنڈ میں ہونے والے جلسے میں حکومت کی کرپشن کے تمام حقائق بیان کروں گا، انہوں نے کہا کہ اپنے ورکرز سے حلف لوں گا اگر مجھ پر ایک روپیہ کی خرد برد ثابت ہوئی تو جو سزا مجھے دینا ہو دے دیں۔مستعفی صوبائی وزیر شکیل خان نے کہا کہ میں اپنے قائد کے وڑن کے مطابق نہ خود قوم کے پیسوں میں خیانت کروگا اور نہ ہی کسی اور کو کرنے دوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ عناصر کو قوم کے سامنے لاکر کھڑا کروں گا اور سارے ثبوت عوام کے سامنے رکھوں گا۔