سینٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی اموراور فنکشنل کمیٹی کے اجلاس آج ہونگے
اسلام آباد(آئی این پی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس سینٹر ڈاکٹر محمد ہمایوں مہمند کی صدارت میں (آج)پیر 26 اگست کو پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کی طرف سے کیے جانے والے تمام تر اخراجات کی تفصیلات کا جائزہ لیا جائے گا۔چیئرمین الیکشن کمیشن اس حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔ادھرپسماندہ علاقوں کے بارے میں سینٹ کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس(آج) پیر 26 اگست کو سینیٹر آغا شاہزیب درانی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں ملک بھر کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا جائے گا۔
کمیٹی اجلاس