ممتاز عالم دین مولانا انتظارالحق تھانوی انتقال کرگئے
کراچی(این این آئی)خطیب پاکستان مولانا احتشام الحق تھانوی (مرحوم)کے صاحبزادے اور مولانا منظرالحق تھانوی کے والد متحدہ علماء محاذ پاکستان کے سرپرست سفیر امن و اتحاد مولانا انتظارالحق تھانوی اتوار کی صبح طویل علالت کے بعد 72سال کی عمر میں قضائے الٰہی سے رحلت فرماگئے۔ان کی نماز جنازہ آج(پیر)26اگست بعد نمازظہر ٹھیک 1½ بجے جامع مسجد قباء داؤد کالونی بہادرآباد (نزد پاکستان ٹیلی ویژن سینٹر)میں مرحوم کے صاحبزادے مولانامنظرالحق تھانوی کی امامت میں اداکی جائے گی۔متحدہ علماء محاذ کے بانی سربراہ مولانا محمدامین انصاری اور محاذ میں شامل مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے مولانا انتظارالحق تھانوی کے سانحہ ارتحال پر اپنے گہرے رنج و غم و دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالم اسلام کا بڑ ا عظیم نقصان قرار دیاہے۔
انتظار الحق انتقال