قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں تحفظ خوراک و تحقیق اورنجکاری کے اجلاس آج ہونگے 

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں تحفظ خوراک و تحقیق اورنجکاری کے اجلاس آج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)تحفظ خوراک و تحقیق کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر 26 اگست کو گرین پاکستان کے افس میں منعقد ہوگا جس کی صدارت چیئرمین سید حسین طارق کریں گے۔اجلاس میں سیڈ ترمیمی بل 2024 کا جائزہ لیا جائے گا۔ادھرقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس(آج) پیر 26 اگست کو پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں چیئرمین فاروق ستار کی صدارت میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل کی مجکاری کا عمل بھی زیر غور آئے گا۔

اجلاس آج

مزید :

صفحہ آخر -