سرگودھا،پہاڑی تودے تلے دب کر دو مزدور جاں بحق

  سرگودھا،پہاڑی تودے تلے دب کر دو مزدور جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(این این آئی)ضلع سرگودھا کے علاقے پل گیارہ میں دو مزدور پہاڑی تودے کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 126جنوبی پہاڑی پر سلائیڈنگ کے دوران کام کرتے ہوئے دومزدور دب کرجاں بحق ہوگئے جبکہ ایک معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ریسکیو حکام کے مطابق تین مزدور اصغر، اشرف اور طارق 126/12پہاڑی پر کام کررہے تھے پہاڑی کا ایک حصہ سرک گیا جس کے نیچے دب کر اصغر اور اشرف جاں بحق ہوگئے جن کی نعشیں نکال لی گئیں۔

مزدورجاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -