پی ٹی آئی نے حکومتی ایماء پر نہیں ناکامی کے ڈرسے جلسہ منسوخ کیا: خواجہ آصف

  پی ٹی آئی نے حکومتی ایماء پر نہیں ناکامی کے ڈرسے جلسہ منسوخ کیا: خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی کو جلسہ منسوخ کرنے کا نہیں کہا بلکہ انہوں نے ناکامی کے ڈر سے جلسہ منسوخ کیا۔جھوٹا بیانیہ بنا کر ایک اور 9 مئی برپا کرنے کا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، ملک کے خلاف بغاوت کا بیانیہ بنایا گیا ہے، ڈیڑھ سال ہوگیا 9 مئی کے مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا جلسے کی منسوخی کے بعد عمران خان، بشریٰ بی بی، رؤف حسن، علیمہ بی بی کی گفتگو سب کے سامنے ہے، پی ٹی آئی میں اختلافات واضح ہو رہے ہیں، جلسہ کامیاب ہونا ہوتا تو کبھی منسوخ نہ کرتے۔ یہ کہہ رہے ہیں کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا، مجھے بتائیں کیا چہرے کرائے کے تھے؟ 9 مئی واقعات ہزاروں نہیں کروڑوں لوگوں نے دیکھے، عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اعظم سواتی سے ملاقات کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا جیلوں میں گفتگو راز میں نہیں رہتی، علی امین گنڈا پور بزدار 2 ہیں، بزدار بولتا نہیں تھا یہ بڑھکیں مارتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے، اس کا بھرپور مقابلہ کریں گے، پاکستان کی وحدت کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکا میں ڈیمورکریٹس آئیں یا ری پبلکنز کوئی فرق نہیں پڑتا، ہماری قسمت امریکا نے نہیں بلکہ ہم نے خود بدلنی ہے۔ 

 وزیر دفاع

مزید :

صفحہ آخر -