سندھ میں 7ماہ کے دوران ڈینگی کیسز میں 135فیصد اضافہ
کراچی(این این آئی)سندھ میں رواں سال کے ابتدائی 7ماہ کے دوران 2023کی نسبت ڈینگی کیسز میں 135فیصد اضافہ دیکھا گیا۔محکمہ صحت کے مطا بق سندھ میں گزشتہ سال جنوری سے جولائی کے درمیان ڈینگی کے 440 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ رواں سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں سندھ میں ڈینگی کے 1034 کیسز رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔سندھ میں رواں سال اب تک ڈینگی بخار کے 1167 کیسز رپورٹ کیے جا چکے ہیں جن میں سے 1022 کا تعلق کراچی سے ہے،83 ڈینگی کیسز حیدرآباد، 34 میرپور خاص، 12 کیسز سکھر جبکہ لاڑکانہ اور شہید بینظیرآباد میں ڈینگی کے 8،8 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔اس سال کراچی میں سب سے زیادہ 329 ڈینگی کیسز ضلع شرقی سے رپورٹ کیے گئے۔ سندھ میں ڈینگی کے سبب ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔
ڈینگی کیسز