سکھر بیراج کے دروازوں کی مرمت، گیٹ کی تبدیلی کیلئے 50کروڑ 20لاکھ جاری 

    سکھر بیراج کے دروازوں کی مرمت، گیٹ کی تبدیلی کیلئے 50کروڑ 20لاکھ جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         کراچی(این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر بیراج کے دروازوں کی مرمت اور گرجانیوالے گیٹ کی تبدیلی  کیلئے 50 کروڑ 20 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے فنڈز کی منظوری اتوار کے دن وزیراعلی ہاؤس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو نے وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا کہ سکھر بیراج کے گیٹ نمبر چوالیس اور سینتالیس کو نقصان کی نشاندہی 20 جون 2024 کو کی گئی تھی۔ محکمہ آبپاشی کے انجینئرز کی شبانہ روز کوششوں کے بعد گیٹوں کی مرمت شیڈول سے دو دن پہلے مکمل کرکے سکھر بیراج میں پانی کی سطح کو بحال کیا۔ سکھر بیراج سے نکلنے والے کینالوں کو پانی کی سپلائی بھی بحال کردی گئی۔ سیکریٹری آبپاشی نے وزیراعلی سید مراد علی شاہ کو بتایا کہ گیٹ نمبر 44 کو تیار کرکے سکھر کے مکینکل ورکشاپ پہنچایا گیا ہے۔ سیلاب کے موسم کے باعث گیٹ نمبر 44 کی تبدیلی خطرناک ہوسکتی تھی اس لیے اس کو فی الحال موخر کیا گیا ہے۔ جدید ویلڈنگ تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے گیٹوں کے متاثرہ حصوں کی مرمت کرلی گئی ہے۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ دونوں گیٹ کراچی شپ یارڈ میں تیار کیے گئے۔ سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 44 تا 59 تک دروازوں کو ہنگامی بنیادوں پر مضبوط کیا گیا۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ مرمت کے تمام کام پر پچاس کروڑ بیس لاکھ روپے اخراجات آئے۔

  سکھر بیراج

مزید :

صفحہ آخر -