لاہور(این این آئی)نویں کلر اینڈکیم نمائش میں شریک 2چینی کمپنیوں نے پاکستان میں پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ہے۔نویں کلر اینڈ کیم نمائش ایکسپو سینٹرلاہور میں اختتام پذیر ہوگئی۔ رنگوں، کیمیکلز اور متعلقہ شعبوں کیلئے ہونے والی نمائش میں 300سے زائد بین الاقوامی کمپنیاں شریک ہو ئیں۔نمائش میں شریک 2چینی کمپنیوں نے پاکستان میں پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ہے، چینی کمپنیاں ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے سستا خام مال تیار کریں گی۔نمائش کے کنوینر عبدالرحیم چغتائی نے کہا چینی سرمایہ کاری سے مقامی صنعت کو ترقی ملے گی، حکومت نے غیرملکی کمپنیوں کو 10سال کی ٹیکس چھوٹ دے رکھی ہے۔
چینی کمپنیاں