حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس پر صحافیوں کے اعزاز میں خصوصی نشست

حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس پر صحافیوں کے اعزاز میں خصوصی نشست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)حضرت داتا گنج بخشؒ کے 981 ویں سالانہ عرس کے موقع پر مختلف اخبارات و ٹی وی چینلز کے نمائندگان کے اعزاز میں ہجویر ی ہال، داتاؒ دربار میں خصوصی نشست کا اہتمام ہو ا، جس میں محکمہ اوقاف و مذہبی امورپنجاب کی طرف سے اطلاعاتی اداروں کی خدمات کو خراج ِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں "نشانِ خدمت" پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے کہا کہ اطلاعات کی بروقت اور صحیح بہم رسانی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صوفیاء نے ترویج ِدین کے لئے، جو خدمات سر انجام دیں، وہ بر صغیر کی تاریخ کا اہم باب ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف خالد محمود سندھو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف آصف اعجاز، ایڈ منسٹریٹر اوقاف داتاؒ دربار شاہد حمید ورک، منیجرز اوقاف شیخ جمیل احمد، طاہر مقصود، محمد ناصر خالد و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صلاح الدین بٹ، قاضی ندیم اقبال،، حسن عباس زیدی،آصف مسعود رضا، شاہد سپرا، بلال غوری، معین علی، حمزہ خورشید، افضل عباسی، محمد الیاس، مبارک علی سندیلہ، قمر عباس نقوی، محمد سلیمان، قاسم علی ارشد، طاہر احمد،محمد شاہد، انجم شہزاد، شہزاد ا قبال، ذوالفقار، عمر شریف، محمد عرفان، اصغر بھٹی اور ظہور احمد سمیت دیگر بیٹ رپورٹر ز اور فوٹوگرافر ز کومحکمہ اوقاف کی طرف سے ”نشانِ خدمت“پیش کئے گئے۔