یوٹیلیٹی اسٹوروں کو بند کرنا معاشی قتل کے مترداف،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اگر عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتی تو گھر چلی جائے۔ غریب عوام کے لیے قائم کئے گئے یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کر معاشی قتل کے مترداف ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کی صورت میں عوام کو سبسڈی کی ایک سہولت میسر تھی جو غریب مکاؤ حکومت کو برداشت نہ ہوسکی۔ 1971ء سے شروع ہونے والی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بلاآخر 2024 میں حکومت نے بند کر دی ہے۔ جو موجودہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ہماری سیاست خدمت انسانیت کا نعرہ ملک کے 75 فیصد غریب عوام کے لیے امید کی کرن بنے گا۔مرکزی مسلم لیگ لاہور میں جلد عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سستے سہوٹ بازار قائم کرنے جارہی ہے۔حکومت فی الفور عوامی ٹیکس سے دی جانے والی سبسڈی کو بحال کرے۔
اور یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کی نوکریاں بحال کرنے کی یقین دہانی کروائے وگرنہ مرکزی مسلم لیگ لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاج کی کال دے گی