کامونکے میں صحافیوں پر جھوٹا مقدمہ قابل مذمت ہے،ارشد انصاری

  کامونکے میں صحافیوں پر جھوٹا مقدمہ قابل مذمت ہے،ارشد انصاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر شیرازحسنات، نائب صدر امجد عثمانی، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفربن یار،فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے اے ایس پی کامونکی کے آفس میں خودسوزی کے واقعہ کی کوریج کرنے پر ایکسپریس نیوز کے نمائندے میاں شفیق اور ہم نیوز کے نمائندے ہارون انجم پرقتل کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر ارشد انصاری نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لئے ہرطرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں لیکن صحافی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ آزادی صحافت پر قدغن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافیوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ فوری خارج کرے اور واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروئی عمل میں لائیں۔