حکومت عوام کو ریلیف کے اقدامات اٹھائے،سجاد نذیر
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ شدید ترین مہنگائی میں عوام کو فوری ریلیف دینے کی ضرورت ہے اگر آج بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیراعظم ہوتے تو وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے کئی عوامی فلاحی منصوبے عوام کے لیے لا چکے ہوتے عوام کو بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنانا ہوگا آج بے نظیر شہید کے نام سے بننے والا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک بھر کے لاکھوں خاندانوں کے جینے کا سہارا بن چکا ہے ہم موجودہ حکومت وقت سے کہتے ہیں کہ وہ اس فلاحی منصوبے کو مزید وسعت دے اور اس میں مہنگای آلاونس بھی ایڈ کیا جاے تاکہ وہ مستحق بیوہ خواتین جن کا گھر کا خرچہ اسی پروگرام کے تحت چل رہا ہے ان کو مزید ریلیف مل سکے۔