غزہ کے بہادر بچوں کی عظمت کو سلام کرتے ہیں، آفتاب علی ہاشمی
لاہور(نمائندہ خصوصی)مجلس وحدت مسلیمن پاکستان ضلع لاہور کے سنئر ناہب صدر آفتاب علی ہاشمی نے فلسطین ایک ریاست ہے کے عنوان سے سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلمان ممالک کی غیرت مرچکی ہے۔ آئے روز اسراہیل کے حملوں میں اضافہ سے بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہیے اور مسلم حکمرانوں کی خاموشی امریکی غلامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم سلام پیش کرتے ہیں غزہ کے بہادر بچوں کو جو بھوک پیاس کے باوجود حق کا پرچم بلند کیے ہوئے ہیں ہر طرف خوف ہراس بھوک افلاس پر جزبہ شہادت اور آزادی کی جنگ میں پیش پیش ہیں۔
دوسری طرف حیرت اور افسوس کی بات ہیے کہ امت مسلمہ کی غیرت کہاں سو گی کہ امت مسلمہ کے حکمرانوں نے مرنا نہیں آج مظلوم فلسطینی مدد کے لیے پکار رہیے ہیں۔