تحریک منہاج القرآن لاہورکے رہنما حافظ ریاض عثمانی کی اہلیہ انتقال کر گئیں 

  تحریک منہاج القرآن لاہورکے رہنما حافظ ریاض عثمانی کی اہلیہ انتقال کر گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ  ر)  منہاج فاؤنڈیشن لاہور کے ضلع نمبر تین کے ناظم حافظ محمد ریاض عثمانی کی زوجہ محترمہ شدید علالت کے باعث انتقال کرگئیں ان کی نماز جنازہ گلشن راوی فردوس کالونی میں ادا کر دی گئی جس میں تحریک منہاج القرآن کی مرکزی قیادت کے علاوہ ضلعی قائدین اور مقامی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ان کی اہلیہ عرصہ دراز سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں، منہاج القرآن کی تمام قائدین نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ مرحومہ کے ایصال ثوا ب کے لئے رسم قل آج بروز پیر نماز ظہر کے کے بعد ادا کئے جائیں گے۔