مہنگے بلوں کی ادائیگی عوام کیلئے ناممکن ہوچکی ہے،ذوالفقار بسرا
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے سنیر رہنما ذوالفقار بسراء نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کی جائز شکایات کا فی الفور ازالہ کرے۔ اشرافیہ کی مراعات ختم کیے بغیر معاشی اہداف حاصل نہیں ہوں گے مہنگے بلوں کی ادائیگی عوام کے لیے مشکل ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے وفاقی حکومت کو میثاق معیشت کی تجویز دے چکی ہے۔
نفاز حکومت کا کام ہے عملدرآمد ؤ سے ہی معیشت میں بہتری آئیگی، وقت و حالات متقاضی ہیں کہ وفاقی حکومت عوام کی آواز بلخصوص پیٹرولیم گیس اور بجلی کے نرخوں میں عوام کو ریلیف مہیا کرے اگر عوام کی آواز کو حکمرانوں نے نہ سنا تو پھر کل کو عوام بھی ان کی نہیں سنیں گے۔