جماعت اسلامی کا بنیادی مقصد اسلامی نظام کا نفاذ ہے، مقررین

    جماعت اسلامی کا بنیادی مقصد اسلامی نظام کا نفاذ ہے، مقررین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام شمع سٹاپ فیروز پور روڈ پر جماعت اسلامی پاکستان کے 83وایں یوم تاسیس  کے موقع ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس  کی صدارت سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کی اور خطاب بھی کیا۔ تقریب میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، سیکرٹری  جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، امیر صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری،امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ،سیکرٹری لاہور خالد احمد بٹ، رہنماء جماعت اسلامی  فرید پراچہ، ملک شاہد اسلم، میاں مقصود احمد،سلیم منصور خالد، اظہر بلال،سید احسان اللہ وقاص و دیگر قائدین نے خطابات کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا بنیادی مقصداللہ کے دین کا غلبہ  اور اسلامی نظام کا نفاذ ہے۔ اسلام صرف عبادات کا نام نہیں بلکہ اس میں دنیا جہاں  کے تمام مسائل کا حل ہے۔1941 سے لیکر ابتک اپنی انتھک محنت کے ذریعے جماعت اسلامی نے ایک بااثر اور ممتاز اسلامی اور سیاسی  جماعت ہونے کا ثبوت دیا۔ جماعت کا یوم تاسیس محض تاریخی واقعہ نہیں بلکہ اس کے بانیوں کے لازوال جدوجہد کا ثمر ہے۔ سید ابوالاعلیٰ مودودی نے 74 افراد کیساتھ جماعت کی بنیاد رکھی جوہر گزرتے دن کیساتھ ہمہ گیر جماعت بن رہی ہے۔ قائدین نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد سیاسی و دینی جماعت ہے جس کا طریقہ انتخاب الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ معیار پر پورا اترتا ہے۔ انشاء  اللہ جماعت اسلامی کی قیادت ہی پاکستان کو  اسلامی نظام دے کر فلاحی ریاست بنائی گئی۔ قوم ہمار ا ساتھ دے تو ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے۔