آئی ٹی سپیشلسٹ حسیب اللہ کو سیکرٹری جنرل ہوپ پاکستان مقرر
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ کے سیکرٹری جنرل نبیل خان کی طرف سے نجی مصروفیت کی وجہ سے مستعفی ہونے کے بعد آئی ٹی سپیشلسٹ حسیب اللہ کو سیکرٹری جنرل ہوپ پاکستان مقرر کیا ہے اس بات کا فیصلہ مرکزی چیئرمین ہوپ جمال خان ترہ کئی کی زیر صدارت مرکزی ایگزیکٹو باڈی کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔حسیب اللہ کئی سال سے ہوپ کے آئی ٹی سیکشن میں فرائض انجام دے رہے تھے،ملک بھر کے حج آرگنائزر نے ہونہار نوجوان کی بطور سیکرٹری نامزدگی کا خیر مقدم کیا ہے۔