بنگلہ دیش کی تاریخی کامیابی، پاکستان کو 10وکٹوں سے شکست
راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے پہلی بار پاکستانی ٹیم کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی،قومی ٹیم دوسری اننگز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، مہمان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 30 رنز کا ہدف دیا،جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا،بنگلہ دیش کے ذاکر حسن رنز 15 اورشادمان اسلام 09 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے،دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 51 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عبداللّٰہ شفیق 37، بابر اعظم 22 اور شان مسعود نے 14 رنز بنائے،اس سے پہلے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان 13 ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 12 ٹیسٹ میچز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی،ایک میچ ڈرا رہا تھاراولپنڈی ٹیسٹ کے پانچویں روز بنگلہ دیش کے پہلی اننگز کے 565 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز سے اننگز شروع کی تو کپتان شان مسعود جلد آؤٹ ہوگئے، بابر اعظم 22 رنز بناکر پویلین لوٹے، سعود شکیل ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے شاہین شاہ آفریدی 2 رنز، نسیم شاہ 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کے نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد رضوان تھے جو سب سے زیادہ 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز 4، شکیب الحسن 3، شرف الاسلام، حسن محمود اور ناہد رانا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ مہمان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 30 رنز کا ہدف دیا،جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔