نشے میں دھت ہوکرغل غپاڑہ کرنے والا تھانیدار گرفتار، مقدمہ درج
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ریس کو رس کے علا قہ میں پولیس نے نشے میں دھت تھانیدار کو ایک نجی ہوٹل میں غل غپاڑہ کرنے پر گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہوٹل انتظامیہ کے مطابق سب انسپکٹر وسیم ڈیوس روڈ پر واقع ایک نجی ہوٹل میں جاری فنکشن میں گھس آیا اور ہر کسی کو غلیظ گالیاں دیتا رہا، 15 پر کال کی تو ریس کورس پولیس پہنچ گئی ایس آئی فوٹیج بنانے والے کیمرہ مین کو بھی گالیاں دیتا رہا۔مقامی پولیس کا ایس ایچ او اور سول کپڑوں میں ایک شخص زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گیاڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لے لیا جبکہ ایس آئی وسیم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔