لاہور پولیس کا شہداء کربلا کے چہلم کاسکیورٹی پلان جاری
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کی جانب سے چہلم کے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی مرکزی جلوس کی سکیورٹی پر5 ہزارسے زائدپولیس افسران واہلکارڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے بتایا کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پرلاہور پولیس کے 12ایس پیز، 28 ایس ڈی پی اوز،84 انسپکٹرز/ایس ایچ اوز تعینات کئے گئے ہیں خواتین کی چیکنگ کیلئے 247 لیڈز پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی کے فرائض انجام دینگی مرکزی عزاداری جلوس کوتین درجاتی حفاظتی حصار پر مبنی سکیورٹی فراہم کی جائیگی شرکاء کو مکمل تلاشی کے بعد ہی جلوس میں داخلے کی اجازت ہو گی پولیس جوانوں کیساتھ رضا کار بھی چیکنگ کے فرائض سر انجام دینگے محمد چیکنگ کیلئے میٹل ڈیٹیکٹرزاور واک تھرو گیٹس کا استعمال یقینی بنایا جائیگاجبکہ امام بارگاہ، عزاداری جلوس کے روٹ میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز بھی تعینات ہونگے مرکزی عزاداری جلوس کی پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جائیگی ڈولفن سکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ اور تھانوں کی گاڑیوں کی موثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائیگا۔
محمد فیصل کامران نے کہا کہ شرکاء مجالس اور جلوسوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن ذرائع بروئے کا ر لائے جا ئیں گے۔ مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہو کر روائتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلاگامے شاہ اختتام پذیر ہو گا۔