بہتر کارکردگی پر چوہنگ پولیس کو  نقد انعام، تعریفی اسناد سے نوازاگیا

    بہتر کارکردگی پر چوہنگ پولیس کو  نقد انعام، تعریفی اسناد سے نوازاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چوہنگ (نامہ نگار) ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید اور پولیس ٹیم کوڈی آئی جی کی طرف سے نقد انعام و تعریفی اسناد،چوہنگ پولیس کو 15 کی کالز پر فوری رسپانڈ دینے پر انعامات سے نوازا گیا  تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی طرف سے  ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید اور ان کی پوری ٹیم کو  نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا چوہنگ پولیس نے 15 کی کال پر فوری رسپانڈ کر کے  شہریوں کو لوٹنے والا ڈاکوؤں کے گروہ کو رنگے ہاتھوں اسلحہ سمیت گرفتار کیاتھا۔  

 ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے ایس ایچ او چوہنگ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں  کی حوصلہ افزائی کے لیے پوری  ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔

مزید :

علاقائی -