قصور، نئے ڈپٹی کمشنر سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات، عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

قصور، نئے ڈپٹی کمشنر سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات، عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                قصور(بیورورپورٹ) نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر قصور اورنگزیب حیدر خان سے ورکنگ جرنلسٹ گروپ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمدحسین، ڈاکٹرسلیم الرحمن کی قیادت میں ممبران پریس کلب نے منعقدہ تعارفی میٹنگ میں قصور کے مسائل اور اُن کے حل کے لیے مثبت گفتگو کی۔ ڈپٹی کمشنر، صحافیوں، وکلاء، تاجران اور شہریوں کی مشاورت سے شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے پُرعزم۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور اور ممبران پریس کلب کی میٹنگ میں شیخ محمدحسین، ڈاکٹرسلیم الرحمن، الحاج شوکت نقشبندی، محمداسلم خاں میو، مہر محمداحسان ایڈووکیٹ، حافظ محمدرضوان شیخ، سید کامران شاہ، منصب علی بھٹی راجپوت، حاجی شوکت علی ملک، محمدعمر مغل، حاجی محمدافضال مہر، ملک عمران فاروق، عمیر زبیر ناگرہ، مہرمحمدحسن، فیاض احمد سندھو، سردار عظمان الہٰی، محمدوسیم خاں، نبیل احمد جگنی، سید خرم علی شاہ، سید علی زین شاہ، ایم ڈی آزاد، حاجی محمدامین، محسن چوہدری ودیگر نے شرکت کی۔ میٹنگ میں گروپ لیڈر شیخ محمدحسین، ڈاکٹر سلیم الرحمن، محمداسلم خاں، مہرمحمداحسان ایڈووکیٹ، منصب علی بھٹی راجپوت، حاجی شوکت علی ملک کی قصور کے مسائل پر کی گئی نشان دہی پر ڈپٹی کمشنر قصور اورنگزیب حیدر خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کی پالیسیوں پر عمل درآمد کرانا اوراس کے ثمرات عوام تک پہنچانا اپنی قانونی، اخلاقی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔ ضلعی انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں۔ ضلع بھر میں میرٹ اور انصاف ہوتا نظر آئے گا۔ ضلع بھر میں ہونے والی انکروچمنٹ کا بلاامتیاز خاتمہ، صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس، ٹریفک کے نظام، قانون کی بالادستی، عام آدمی کو انصاف کی فراہمی، دفتروں میں افسران کی حاضری یقینی بنانا میری اولین ترجیح ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی شفاف طریقہ سے بروقت تکمیل کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ 

مزید :

علاقائی -