ڈی جی لوکل گورنمنٹ پنجاب طارق محمود رحمانی کا نوشہرہ ورکاں کا دورہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پنجاب طارق محمود رحمانی نے نوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دفتر میونسپل کمیٹی میں لوکل گورنمنٹ کے ضلعی افسران اور تحصیل نوشہرہ ورکاں کے سیکرٹریز حضرات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے نتائج ہر گلی محلے میں نظر آنے چاہیں ہمارے دین اسلام میں بھی صفائی کو نصف ایمان کا درجہ دیا گیا ہے اس لئے ہمیں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔بعد ازاں انہوں نے مختلف یونین کونسلز میں صفائی و ستھرائی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ گوجرانوالہ قمر ذیشان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ گوجرانوالہ نخبہ صبغت اللہ سدھو اور دیگر عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔