نوشہرہ ورکاں، صفائی عملہ چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں نجی صفائی کمپنی کے عملہ صفائی نے چار ماہ سے تنخواہوں نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور تنخواہوں کی ادائیگی تک صفائی نہ کرنے کا اعلان کیا انہوں نے بتایا کہ تنخواہیں نہ ملنے سے ہمارے گھروں کے معاملات چلانا مشکل ہو گیا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری ہیلتھ اور ہسپتال انتظامیہ سے اپیل ہے کہ ہمارے واجبات فوری ادا کئے جائیں تاکہ ہم سکون سے زندگی بسر کر سکیں بعد ازاں ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد طارق نے عملہ صفائی سے کامیاب مذاکرات کئے اور انہیں یکم تاریخ تک واجبات کی ادائیگی کا یقین دلایا جس پر عملہ صفائی نے احتجاج موخر کر دیا۔