اتھلیٹ شاہد رندھاوا نے ٹرائی تھلون کے آل پاکستان مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصلکر لیا

    اتھلیٹ شاہد رندھاوا نے ٹرائی تھلون کے آل پاکستان مقابلوں میں گولڈ میڈل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) مقامی اتھلیٹ شاہد رندھاوا کا اعزاز، ٹرائی تھلون کے آل پاکستان مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں گاؤں کڑیال باغانوالا کے رہائشی شاہد رندھاوا نے پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والی نیشنل ٹرائی تھلون آل پاکستان چمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا ٹرائی تھلون تین اتھلیٹکس ایونٹ کا مجموعہ ہے جس میں بغیر وقفہ کے سوئمنگ، سائیکلنگ اور دوڑ شامل ہے ہوتی ہے شاہد محمود رندھاوا نے 20 کلومیٹر سائیکلنگ 5 کلومیٹر دوڑ اور 7.5 میٹر سوئمنگ کا فاصلہ 1 گھنٹہ اور ایک منٹ میں طے کیا اس ٹرائی تھلون مقابلے میں پاکستان کے بہترین 24 اتھلیٹس نے حصہ لیا عوامی حلقوں نے شاہد رندھاوا کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

  جبکہ خدمت انسانیت ویلفیئر سوسائٹی عابد آباد کی طرف سے شاہد رندھاوا کو رائے فراز سپورٹس میلہ کے موقع پر ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے،

مزید :

علاقائی -