پنجاب حکومت کا بجلی بلوں میں ریلیف دینا قابل ستائش،رضا علی وڑائچ
منگووال(فیصل وڑائچ سے)سینئیر رہنما مسلم لیگ ن سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری رضاعلی وڑائچ آف کوٹ متہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز شریف عوام کو درپیش مسائل کے بھنور سے نکال کر عوام کو ریلیف دینے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہیں نون لیگ کے تمام ادوار اقتدار میں جتنی ملکی ترقی ہوئی اس کی گزشتہ 77 سالوں میں مثال نہیں ملتی،قائد مسلم لیگ نون کی عوام دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہو کر میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز عوام کو درپیش مسائل کے بھنور سے نکالنے کے لیے تمام تر وسائل برؤئے کار لارہے ہیں، رحیم یارخاں میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے حوالے سے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو قیام امن کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، سانحہ رحیم یارخاں میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر پوری قوم غمزدہ ہے،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملکی سلامتی اور امن و امان کے قیام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
سیاسی مخالفین منفی پروپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے،مسلم لیگ ن ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے ساتھ غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے اور اج بھی وفاق اور پنجاب کی سطح پر عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کررہی ہے،