بھکھی سب ڈویژن کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن،درجنوں پکڑے گئے

  بھکھی سب ڈویژن کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن،درجنوں پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ(بیورو رپورٹ) شیخوپورہ میں لیسکو بھکھی سب ڈویژن کا مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ 50 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد۔تفصیلات کے مطابق ایس ای سرکل شیخوپورہ محمد عمر بلال چوہدری کے احکامات پر ایکسین رورل ڈویژن رضوان احمد قریشی کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او لیسکو سب ڈویژن بھکھی محمد یاسر احمد نے اپنی ٹیم کاشف عثمان بٹ میٹر انسپکٹر، رانا محمد نعیم چیئرمین بھکھی سب ڈویژن اور سر ویلنس ٹیم کے ہمراہ قصبہ کھاریانوالہ،کوٹ جیون سنگھ،پرانی بھکھی، ولیانوالہ،  چوڑا دیوان چوڑا سنگھ سمیت دیگر دیہات میں درجنوں بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جن کے خلاف محکمانہ قانونی کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بھکھی،تھانہ شرقپور شریف اور تھانہ واربرٹن میں بجلی چوری کے ایف ائی ار درج کروائی گئی ہیں اور بجلی چوروں سے ڈکٹیشن بل چارج کیے گئے جو کہ ایک لاکھ یونٹ جن کی مالیت تقریبا 50 لاکھ روپے ہے جرمانہ کی مد میں چارج کیے گئے ہیں۔ایس ای لیسکو شیخوپورہ عمربلال ایکسین رول ڈویژن رضوان احمد قریشی نے ایس ڈی او لیسکو بھکھی سب ڈویژن محمد یاسر احمد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سب ڈویژن دن رات مختلف اوقات کار میں مذکورہ علاقوں میں بجلی چور مافیا کے خلاف کام کر رہی ہے بجلی چور ملک کی معیشت کے دشمن ہیں بھکھی لیسکو سب ڈویژن میں بجلی چوری پکڑنے میں کاشف عثمان بٹ میٹر انسپکٹر کے ہمراہ دیگر سٹاف تعینات ہے جو فیلڈ میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے اور بجلی چور مافیا کے خلاف سرگرم ہے۔

مزید :

علاقائی -