منڈیکی گورائیہ، بڈ ھا گورائیہ روڈ پربارشی اور سیوریج کا گندا پانیجمع
ڈسکہ، منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان) منڈیکی گورائیہ، بڈ ھا گورائیہ روڈ پرکھڑا بارشی اور سیوریج کا گندا پانی مقامی ایم این اے،ایم پی او اور تحصیل انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت،شہری اسی گندے پانی سے گذرنے پر مجبور، سیدہ نوشین افتخاراور چوہدری نوید اشر ف بریا ر کیلئے لمحہ فکریہ،اہلیان علاقہ کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ،ن لیگی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سیدہ نوشین افتخاراور چوہدری نوید اشر ف بریا رکے حلقہ انتخاب کے بڑے کاروباری و رہائشی قصبہ منڈیکی گورائیہ میں بڈ ھا گورائیہ روڈ پر نزد سابقہ المدینہ رائس مل اورموجودہ زبیر ٹریڈرز کے بلکل سامنے سڑک پر کئی روز سے بارشی اور سیوریج کا گندا پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس سڑک سے ملحقہ درجنوں دیہاتوں کے ہزاروں علاقہ مکین ہر روز گزر کر اپنی اپنی منزل مقصود پہ رواں دواں ہووتے ہیں اور پھر شام کو اسی راستے سے اپنے اپنے گھروں کو لوٹتے ہیں۔جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول منڈ یکی گورائیہ فار بوائز اور گورنمنٹ ہائی سکول منڈ یکی گورائیہ فارگرلز بھی کچھ فاصلہ پر اسی سڑک کر واقع ہیں ان دونوں سکولوں کے سینکڑوں طلباء و طالبات روزانہ اسی گندے پانی سے گذرنے پر حصول علم کیلئے جانے پر مجبور ہیں جو کہ پیدل چلنے والو ں کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں۔ علاقہ مکینوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ اس سڑک سے پانی کے نکاس کا بندوبست کیا جائے اور سڑک کی تعمیر کی جائے تاکہ راہگیروں اور طلباء و طالبات کو آنے جانے میں آسانی ہو سکے۔