طبی و جراحی آلات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ 

  طبی و جراحی آلات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)ملک سے طبی وجراحی آلات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورپاکستان کے ادارہ برائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے11 ماہ میں طبی وجراحی آلات کی برآمدات سے ملک کو421.88 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.20 فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں طبی وجراحی آلات کی برآمدات سے ملک کو416.87 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

برآمدات کاحجم 40.89 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔

مزید :

کامرس -