پی پی نے پنجاب سے جنم لیا لیکن بلاول لاہور سے ہار گئے: مخدوم جمیل الزمان 

  پی پی نے پنجاب سے جنم لیا لیکن بلاول لاہور سے ہار گئے: مخدوم جمیل الزمان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        حیدرآباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور سروری جماعت کے روحانی پیشوامخدوم جمیل الزمان نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کا جنم پنجاب میں ہوا لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی ہے ہی نہیں، چیئرمین بلاول بھٹو لاہور سے ہار گئے۔حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم جمیل الزمان نے کہا کہ پنجاب کی لیڈر شپ کو سوچنا چاہیے کہ پارٹی نیچے کیوں آرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھٹو صاحب نے شہادت تک لیڈر شپ کو یکجا رکھا، محترمہ نے نازک دور میں پیپلز پارٹی کو سنبھالا جبکہ 2008 میں پارٹی کا سارا انتظام زرداری صاحب کے پاس آیا۔انہوں نے کہا کہ 2008 سے 2013 تک پیپلزپارٹی اپنے عروج پر پہنچی، وزیرِ اعظم، صدر، حکومت سب پی پی کے پاس تھی اس کا کریڈٹ زرداری صاحب کے پاس تھا۔2013 کے بعد سے پیپلز پارٹی نیچے جا رہی ہے، 2013 میں پنجاب سے صرف 3 سیٹیں ملیں، 2018 میں صرف 7 اور 2024 میں بھی صرف 7 سیٹیں ملیں یہ سوچنے کا مقام ہے۔مخدوم جمیل الزمان نے کہا کہ شہید محترمہ لطیف کھوسہ کے گھر ٹھہرتی تھیں، بابر اعوان بھی بی بی کے پرستار تھے لیکن اب ایسا لگتا ہے پنجاب میں پیپلز پارٹی ہے ہی نہیں۔پیپلز پارٹی رہنما نے کہاکہ ہمیں اسمبلی میں سننا پڑتا ہے کہ ہم فارم 47 کی پیدوار ہیں، چیئرمین بلاول لاہور سے ہار آگئے۔