بھارتی ریاست اڑیسہ میں برڈ فلو کا پھیلاؤ، 1800 پرندوں کی اموات
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اڑیسہ کے مقامی پولٹری فارم میں برڈ فلو کے باعث 1800مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کا بتانا ہے کہ ایویئن انفلوئنزا H5N1 کا ٹیسٹ مثبت ا?نے پر ایک ہزار سے زائد مرغیوں کو تلف کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر آف ڈیزیز کنٹرول کا کہنا ہے کہ متاثرہ پرندوں کو تلف کرنے کا کام جاری ہے اور تقریبا 20 ہزار پرندوں اور جانوروں کو تلف کیا جائے گا۔خیال رہے کہ برڈ فلو کی H5N1 قسم جانوروں سے انسانوں میں بھی منتقل ہوسکتی ہے۔برڈ فلو کا پھیلا حکومتوں اور پولٹری انڈسٹری کیلئے تشویش کا باعث ہے۔
برڈ فلو