مردہ جانوروں اور پرندوں سے بنایا گیا مضر صحت تیل برآمد 

  مردہ جانوروں اور پرندوں سے بنایا گیا مضر صحت تیل برآمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ فوڈ اتھارٹی نے کورنگی میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے مردہ جانوروں اور پرندوں سے بنایا گیا ہزاروں لیٹر کھانے کا مضر صحت تیل برآمد کرلیا. ڈی جی فوڈ اٹھارٹی مزمل ہالیپوٹو کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشن بلاول ابڑو کی زیر نگرانی میں کورنگی میں کارروائی کی گئی، جہاں ملزم کورنگی میں قائم کارخانے میں مردہ جانوروں کے اعضا اور چربی سے تیل بنارہے تھے، سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کارروائی کرکے کارخانے سے 17ہزار لیٹر خام تیل اور 28 سو کلو چربی ضبط کرکے اسے تلف کردیا گیا. اس سلسلے میں ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی مزمل ہالیپوٹو نے کہا ہے کہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہیں، خوراک کی تیاری میں جعلسازی یا غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا.