گمبٹ میں 2گروپوں میں فائرنگ سے راہگیر سمیت 3افراد جاں بحق
خیرپور(این این آئی)خیرپور کے شہر گمبٹ کے میں 2 گروپوں میں تصادم فائرنگ سے ایک راہگیر سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔گمبٹ کے قریب بہارو رو تھانے کی حدود میں بھٹی برادری کے 2 گروپوں میں دیرینہ تنازع پر تصادم ہوگیا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 2 زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک گروپ کے صادق بھٹی، چنگچی ڈرائیور عامر جویو اور دوسرے گروپ کا قیوم بھٹی شامل ہیں جبکہ محبت بھٹی اور رفیق بھٹی شدید زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے ہونے والی اس فائرنگ کے نتیجے میں 5 زخمی بھی ہوگئے ہیں جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔اطلاع کے باوجود 3 گھنٹے بعد بہارو پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیں جبکہ زخمیوں کو ورثا نے اسپتال منتقل کیا۔