ڈہرکی،گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد،ملزم گرفتار

ڈہرکی،گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد،ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈہرکی(نامہ نگار) بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ گروہ کے 2  ملزم بھاری مقدار میں کروڑوں روپے مالیت کی اسلحہ سمیت گرفتار کرلئے گئے ایک گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی،  پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد ببرلو کے قریب نیشنل ہائی وے پر دوران اسنیپ چیکنگ  کاروائی کرکہ اسلحہ کہ بین الصوبائی گروہ کے  2 سرغنہ ملزمان فیض محمد ولد بنجاری، عرفان ولد حبیب اللہ سکنہ پشاور صوبہ خیبر پختون خواہ  کو کروڑوں روپے  مالیت کے بھاری مقدار میں اسلحہ (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

اور ایک  GLI کار رجسٹریشن نمبر 717 BQN سمیت گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان کہ قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کے 20 عدد کلاشنکوف نما 223 رائفلیں، 39 عدد میگزین  گولیاں اور ایک  GLI  کار برآمد.  کرلی مقدمہ درج کر لیا گیا۔