پنجند کینال، سرکاری لکڑی چوری کرنیکا منصوبہ فلاپ، ٹمبرمافیا فرار، کاروائی شروع

پنجند کینال، سرکاری لکڑی چوری کرنیکا منصوبہ فلاپ، ٹمبرمافیا فرار، کاروائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیاقت پور(نامہ نگار)محکمہ جنگلات کی ٹیم نے چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی چوری کی کوشش ناکام بنا دی۔محکمہ جنگلات کے رینج آفیسر غلام عباس کو اطلاع ملی کہ پنجند کینال ہیڈ 82 ہزار سے قیمتی لکڑی چوری کر کے لے جائی جا رہی ہے جس پر انہوں نے اپنی (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

سربراہی میں بلاک آفیسرز محمدیاسر، فیض رسول اور گارڈ اجمل گھنیا کے ہمراہ کارروائی کی تو ٹمبر مافیا 2 درخت مالیت تقریبا 10 لاکھ  سے لوڈ شدہ ڈالا چھوڑ کر فرار ہو گئے فاریسٹ ٹیم نے ڈالا اور لکڑی قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔