موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، شہری زخمی
رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان) تھانہ سٹی خانپور کی حدود سٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ میں 2 نامعلوم مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر روک شہر سے گھر واپس جانے(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)
شہری وارث شاہ سے 1 لاکھ سے زائد مالیت کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر نامعلوم ڈاکو نے جان سے ماردینے کی فائرنگ کی جس کے نتیجے وارث شاہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوکر زمین پر گر گیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ کو آتا دیکھ کر ڈاکووں فرار ہوگئے۔ شہریوں کی پولیس پکار 15 کی اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ذخمی وارث شاہ کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خانپور منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے ڈاکوں کی گرفتاری کیلئے علاقہ بھر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس نے متاثرہ نوجوان وارث شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔