28اگست، تاجربرادری احتجاجی تحریک شروع کرنے کیلئے تیار
ملتان (نیوز رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کی تاجر و عوام کش پالیسیوں کے خلاف تاجر برادری سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوئی ہے 28 اگست کو ملتان سمیت ملک بھر میں مکمل طور پر شٹر ڈان ہوگا اگر پھر بھی مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو مرکزی تنظیم تاجران پاکستان تاجر تنظیموں کے شانہ بشانہ اسلام آباد پارلیمنٹ کا گھیرا کرنے پر مجبور ہو جائے گی ائی پی پیز کے معاہدوں کو فی الفور ختم کیا جائے اور تاجر دوست اسکیم کا فیصلہ واپس کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 28 اگست کو شٹر ڈان کی تیاریوں کے(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
حوالے سے مختلف مارکیٹوں کے صدور سے اجلاس میں خطاب کے دوران کیا جس میں مرکزی سنیئر نائب صدر و اندرون شہر کے صدر الحاج بابر علی قریشی،ضلعی صدر ملتان سید جعفر علی شاہ، ملتان ڈویژن کے چیئرمین فہد اسحاق سانگی،ساتھ پنجاب کے سنیئر نائب صدر حاجی ندیم قریشی،چوک بازار حسین آگاہی کے صدر شیخ پرویز اختر،جنرل سیکریٹری خرم شہزاد،پاک گیٹ حرم گیٹ کے صدر شیخ الطاف حسین،کراکری مارکیٹ النگ حرم گیٹ کے صدر ملک کامران بھٹہ،پاک گیٹ کے جنرل سیکریٹری حاجی عبدالغفور،اندرون بوہڑ گیٹ کوثر بازار کے صدر میاں مقبول قریشی،اندرون کالے منڈی کے صدر محمد شہباز قریشی،سورج میانی مین بازار کے صدر مزمل حسین کھاکھی،سورج میانی تاجران کے صدر کفایت حسین صدیقی،جعفریہ بازار سورج میانی کے صدر محمد اعجاز صدیقی سمیت دیگر نے شرکت کی اور اس موقع پر تاجر مارکیٹس عہدے داران نے خواجہ سلیمان صدیقی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ 28 اگست کو مرکزی تنظیم تاجران سے وابستہ تاجر تنظیمیں اپنی اپنی مارکیٹس میں مکمل طور پر شٹر ڈان کریں گی خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ ایف بی ار نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے تو تاجر برادری مزاحمتی کردار ادا کرنے پر مجبور ہو جائے گی اس لیے ایف بی ار تاجروں کو ہراساں و پریشان کرنے کے لیے نوٹس بھیجنے سے گریز کرے تاجر برادری ٹیکس دینے کو تیار ہے لیکن ٹیکس کے نظام کو درست کیا جائے انہوں نے کہا کہ 28 اگست کو تاجر برادری احتجاجی تحریک کا اغاز کرے گی اگر پھر بھی مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو دما دم مست قلندر ہوگا۔