وارداتوں، اغواء کی جھوٹی اطلاعات دینے پر تین افراد کے خلاف مقدمہ
ملتان(وقائع نگار)پولیس نے وارداتوں اور اغوا کی جھوٹی اطلاعات دینے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے پولیس تھانہ جلیل آباد کو حمزہ نے اطلاع دی کہ اسکے کزن کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا پولیس نے اطلاع بارے تحقیقات کیں تو (بقیہ نمبر32صفحہ7پر)
معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص ایک مقدمے میں اشتہاری تھا جو گلگشت پولیس کی حراست میں تھا پولیس نے جھوٹی اطلاع دینے پر حمزہ پر مقدمہ درج کرلیا۔پولیس تھانہ مظفر آباد کو مہران نے موٹرسائیکل چوری جبکہ اکبر نے واردات کی اطلاع دی تحقیقات پر دونوں اطلاعات جھوٹی ثابت ہوئیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
-