حکومتی فیصلہ،یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کا احتجاج، دھرنا دینے کااعلان
مظفرگڑھ (تحصیل رپورٹر) مظفرگڑھ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین نے احتجاج کیا, احتجاج میں سید مجاہد نقوی،ملک محمد علی،مرزا ناصر بیگ،محمد اقبال،اظہر سلیم،شہزاد گل،سجاد حسین،خادم حسین،چوہدری طفیل (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)
و دیگر شامل تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کے ذریعے ہزاروں ملازمین اور انکے خاندانوں کا معاشی قتل عام کرنا چاہتی ہے،حکومت پاکستان لاکھوں ملازمین کا چولہا بجانے کی کوشش کر رہی ہے،پاکستان بھر میں پانچ ہزار سے زائد یوٹیلٹی سٹور ہیں یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کسی طور پر بھی قبول نہیں ہے اگر حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو ٹوٹیلٹی اسٹورز کے ہزاروں ملازمین 30 اگست کو اسلام آباد میں پر امن دھرنا دیں گے، دھرنا یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ واپس لے جانے تک جاری رہے