پھلوں کی کوالٹی، پیدواربڑھانے کیلئے پلاننگ تیار، افتخار سہو
ملتان(سٹی رپورٹر)سیکرٹری زراعت افتخارعلی سہو کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھوہارکوحقیقی معنوں میں زیتون ویلی میں تبدیل کرنے کے لیے19 لاکھ 20ہزار زیتون کے پودے فراہم کیے گئے ہیں۔ محکمہ زراعت پنجاب نے 13 لاکھ 20 ہزار پودے مفت فراہم کیے ہیں جبکہ قومی منصوبے کے تحت6 لاکھ زیتون کے پودے پوٹھوار میں 67 فیصد سبسڈی پر (بقیہ نمبر19صفحہ7پر)
کاشتکاروں کو فراہم کیے گئے ہیں۔سیکرٹری زراعت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے تمام ممکنہ وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں۔خطہ پوٹھوار میں زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ٹرانسفارمیشن پلان مرتب کیا جارہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خطہ پوٹھوار ہائی ویلیو کراپس کی کاشت کے لیے موزوں ہے۔پوٹھوار میں ایوکیڈو کی کاشت کے فروغ کے لییعملی آقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔پوٹھوار میں آرگینگ فارمنگ کو حقیقی معنوں میں متعارف کروایا جائے گا۔سیکرٹری زراعت پنجاب افتخارعلی سہو نے کہا کہ انگور اور زیتون خطہ پوٹھوار کے اہم پھل ہیں۔ان پھلوں کی کوالٹی اور پیداوار میں اضافہ کے لیے باغبانوں کی فنی رہنمائی کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خطہ پوٹھوار کی آب وہوا کے مطابق ٹماٹرکی کاشت کو فروغ دیا جائے گا۔